۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|خداوند منّان کی رحمت و مغفرت مومنین اور راہِ خدا میں جہاد کرنے والوں کے شامل حال ہوتی ہے۔خدا کی مغفرت اس کی رحمت کے ہمراہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ أُولَـٰئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللَّـهِ ۚ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿بقرہ، 218﴾

ترجمہ: بے شک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا یہ ہیں وہ لوگ جو خدا کی رحمت کے امیدوار ہیں اور خدا بڑا بخشنے والا مہربان ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسباب رحمت میں سے ایمان، ہجرت اور اس کی راہ میں جہاد ہیں.
2️⃣ جہاد اور ہجرت اس وقت قابل قدر ہیں جب راہِ خدا میں ہوں.
3️⃣ خداوند منّان کی رحمت و مغفرت مومنین اور راہِ خدا میں جہاد کرنے والوں کے شامل حال ہوتی ہے.
4️⃣ خدا کی مغفرت اس کی رحمت کے ہمراہ ہے.
5️⃣ راہِ خدا میں جہاد کرنے والے مومنین کی خطاؤں سے درگزر کرنا ضروری ہے.
6️⃣ مومنین اور مجاہد مہاجرین اللہ کی رحمت کے حقیقی امیدوار ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .